سوات، لوئر دیر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات، لوئر دیر اور انکے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،خوف وہراس پھیل گیا، کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں