نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سے کمانڈریوایس نیول فورسز کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل برڈ کوپرنے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق 2023 کے کامیاب انعقاد پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں