عمران حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں، روسی سفیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلا گانیچ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔روسی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے ، امریکا جب کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو وہ اس کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے،عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم فیکٹر ضرور تھا مگر کلیدی نہیں۔روسی سفیر نے کہا کہ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں