نال ،جگہ جگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مسافروں کو شدید مشکلات
نال(مانیٹرنگ ڈیسک)نال سٹی سمیت دیگر ایریا میں جگہ جگہ روڑ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ،آمد رفت میں لوگوں کو دشواری کا سامنا مون سون بارشوں کی وجہ سے روڑیں مختلف ایریا میں متاثر اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار محکمہ بی اینڈ سمیت دیگر نوٹس لیں عوامی حلقوں کاطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نال سٹی ٹو بیزن پور کانٹا ایریا ٹو بازار کمبی ٹو ڈھل چنال خرمستان ٹو ہزار گنجی ٹو گروک سمیت دیگر ایریا میں جگہ جگہ روڑ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ،آمد رفت میں مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے ،حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ پلوں اور روڑکی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا روڑ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔بڑے بڑے گڑھے بن گے ہیں اس کے باوجود تال روڑ پر مرمتی کا م شروع نہ ہو سکا ، شاہراہوں کی خستہ حالی کےباعث منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جس کے تحت عوامی حلقوںنے انتظامیہ سے نوٹس لینے ک مطالبہ کیا ہے ۔


