پارٹی میں اختلافات کی خبروں سے متعلق کوئی صداقت نہیں ہے،ایم کیوایم پاکستان

کراچی:ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ وسیم اختراور خواجہ اظہار الحسن کے حوالے سے نشرکی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔صحافیوں سے درخواست ہے کہ من گھڑت خبریں نشر یا شائع کرنے سے اجتناب کریں رابطہ کمیٹی کے درمیان تمام معاملات پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی معاملے پر اختلاف رائے بھی ہو تو اکثریت رائے کا احترام کرتے ہیں جبکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ایم کیوایم پاکستان میں کنوینرسے کارکن تک سب قابل احترام ہیں۔واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینر وسیم اختر پارٹی سے ناراض ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں