پولیس پلازہ ڈرائی فروٹ کے تاجروں کو پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ : مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی ،قیوم آغا ،میر یاسین مینگل ،مرکزی انجمن تاجران پشین کے صدر ملک بہادر خان ترین ،سید باری آغا ،ملک اکرم کاکڑ ،حاجی سعداللہ اچکزئی ،حاجی ہاشم کاکڑ ،عبدالخالق آغا ،حاجی ظفر کاکڑ ،حاجی حمداللہ ترین ،دوست محمد آغا ،حاجی خدائیدوست ،خرم اختر ،حاجی ودان علی کاکڑ ،عطامحمد کاکڑ ،ظہور آغا ،حاجی محمد یونس ،نقیب کاکڑ ،عزیز بازئی، قاہر ترین ،عنایت درانی ،شکور خلیجی ،عبدالعلی دمڑ ،احسان کاکڑ ،صدر ڈارئی فورٹ ایسو سی ایشن سید نعمت آغا صدر پولیس پلازہ عبداللہ نور زئی حاجی حسن اچکزئی ،حاجی سکندر کاکڑ ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ پولیس پلازہ ڈارئی فروٹ کے تاجروں کو محکمہ پولیس کی جانب سے کرایہ داری کے حوالے سے تنگ کیا جا رہا ہے اور دوکاندار ہمیشہ سے ہر ماہ اپنا کرایہ جمع کرتے ہےںلیکن محکمہ کی جانب سے کچھ ماہ سے دوکانداوں کو تنگ کرنا سمجھ سے بلا تر ہے پولیس کی جانب سے بات ہے کہ ہم کرایہ بڑھا ئیں گے دوکاندار کرایہ دینے سے انکاری نہیں لیکن جو کرایہ دار کے ساتھ طریقہ ہے وہ قبول نہیں ہر تین سالوں بعد کرایہ 25 فیصد بڑھتا ہے اور پورے شہر اور ہر محکمہ کا یہ طریقہ کار ہے ہمارا مطلوبہ ہے کہ مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں زور زبردستی کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا تاجروں کو دھمکی کے ذریعے خوفزدہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذت کرتے ہےں تاجروں کے حقوق کا ہر جگہ دفاع و تحفظ کریں گے اعلی پولیس افسرون و آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہےں کہ تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر احسان طریقے سے اس مسئلے کو کریں وگرنہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ بھر پور احتجاج کا اعلان کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔


