گوادر، عدالت نے حق دوتحریک کے حمایت یافتہ کونسلران کی قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ گوادر نے حق دوتحریک کے حمایت یافتہ کونسلروں کی دائر کردہ قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ جن کونسلروں کی قبل از ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئی ہیں ان میں ملا عمر، فیصل، امتیاز اور یاسر موسی شامل ہیں۔ مذکورہ کونسلران ایف آئی آر نمبر 230/2022 پولیس تھانہ گوادر میں نامزد تھے۔ تاہم حق دوتحریک کے حمایت یافتہ کونسلروں کی قبل از گرفتاری کی ضمانت خارج ہونے کے بعد حق دوتحریک کے وکلاء نے دوبارہ اسی عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں