کیچ کی انتظامیہ نے ضلع سے باہر پیٹرول کی تر سیل پر پا بندی عائد کر دی

کوئٹہ :ضلعی انتظامیہ نے کیچ سے باہر پیٹرول کی تر سیل پر پا بندی عائد کر دی ۔ ضلعی انتظامایہ کیچ نے پیٹرول ڈپو مالکان اور کاروبا ری شخصیات کے نام جا ری نو ٹس میں کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کیچ سے باہر پیٹرول کی تر سیل پر پا بندی عائد کی گئی ہے لہٰذا ضلع سے باہر پیٹرول کی ترسیل سے گریز کیا جائے ۔ بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ حکم عدولی کر نے والے ڈپو مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر اور بھا ری جر مانہ بھی عائد کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں