امریکا کی کراچی پولیس آفس پر حملے کی مذمت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے کراچی پولیس آفس پر تخریب کاروں  کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بیان میں کہا کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، تخر یب کاری کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے۔نیڈ پرائس نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں