کوئٹہ سے اندرون صوبہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ، مسافروں کو مشکلات

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون صوبہ جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا کوئٹہ سے دیگر شہروں کو چلنے والی ٹیکسی اور ٹوڈی کار کے کرایوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے چمن ٹوڈی کار ٹیکسی کرایوں میں بھی 200 روپے اضافہ کردیا گیاجس کے بعد اضافے کے ساتھ کرایہ 1000 روپے مقرر کردیا گیا لورالائی ٹیکسی کرایہ 1500 سے 1600 مقرر مسلم باغ ٹیکسی کرایہ700 سے بڑھ کر 800 روپے، قلعہ سیف اللہ ٹیکسی کرایہ 900 سے بڑھا کر 1000 روپے ،پشین ٹیکسی کرایہ 350 سے بڑھا کر 400 روپے ،قلعہ عبد اللہ ٹیکسی 800 سے بڑھا کر 1000 ،خانوزئی ٹیکسی کرایہ 500 سے بڑھا کر 600 مقرر کردیا گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو اندورن صوبہ پرائیویٹ ٹیکسی اور ٹوڈی کار میں اپنی منزل مقصود پر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا اور اضافی مالی بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔ ان کرایوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں حالیہ اضافے کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں