نوشکی میں یوٹیلیٹی اسٹور پر انتہائی مضر صحت آٹے کی فروخت، کھانے کے قابل ہی نہیں، عوامی حلقے

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں مضر صحت آٹا فروخت ہونے کا انکشاف، سستا آٹے خریدنے کے چکر میں غریب عوام کے پیسے ضائع۔ ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب عوام کا سرکاری آٹا خریدنے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے سامنے رش، لائن میں گھنٹوں انتظار کے بعد ملنے والا آٹا انتہائی مضر صحت نکلا۔ عوامی حلقوں کے مطابق نوشکی میں یوٹیلیٹی اسٹور میں فروخت آٹا کھانے اور پکانے کے لائق نہیں، جن لوگوں نے یوٹیلیٹی اسٹور سے آٹا خریدا وہ مذکورہ آٹا اب مال مویشیوں کو کھلانے پر مجبور ہوگئے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی انتظامیہ خصوصاً حکام بالا یوٹیلیٹی اسٹور میں غیرمعیاری آٹا فروخت کرنے کا نوٹس اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں