طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم سرحد پر افغان فورسز نے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر ایف سی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں،بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا۔ افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔ افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاً بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے۔سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کیلئے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ افغان مریض کیساتھ آنے والیرشتہ دارکیلئے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں