وزیراعلیٰ نے لسبیلہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لسبیلہ سلینڈر دھماکہ میں جاں بحق افراد کے ورثاءاور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی۔ سانحے میں جاں بحق افراد کے ورثاءکو 1500,000 روپے، شدید زخمیوں کو 500,000 روپے اور معمولی زخمیوں کو 200,000 روپے ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جاں بحق افراد کے ورثاءاور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے ڈی سی لسبیلہ کی سربراہی میں ضلعی معاوضتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ سانحہ لسبیلہ تخریبی واقعے کے زمرے میں نہ آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی سفارشات پر جلد از جلد معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دی۔
Load/Hide Comments


