کیچ میں سیکورٹی قافلے پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 8 مشتبہ افراد ہلاک،آئی ایس پی آر

تربت (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے مسلح افراد کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں مسلح افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے مشتبہ افراد کا حملہ ناکام بنا دیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کو کیا گیا، 23 فروری کی صبح سیکورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں