تمبو، اناج منڈی کے تاجر سے ڈاکوﺅں نے 10 لاکھ روپے چھین لیے، ایک پکڑا گیا

تمبو (آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی کے مین بازار میں اناج منڈی کے تاجر سے ڈاکوو¿ں نے 10 لاکھ روپے چھین لیئے شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دیگر ڈاکو رقم کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مین بازار میں واقع نجی بینک سے اناج منڈی کا تاجر ممتاز ابڑو رقم لیکر روانہ ہوا تو بس اڈہ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے تاجر ممتاز ابڑو سے 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو دبوچ کر پکڑ کر سٹی پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاہم سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں