ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. بی ایس او.

کوئٹہ (پ ر). بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدو خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

اس وقت سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی و دیگر متحرک شخصیات کو سامنے آکر دو برادر اقوام کے درمیان صلح و آشتی کا پیغام دینا چاہیے_ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں رجعت پسند ذہنیت کے لوگوں کو ہزارہ، بلوچ اور پشتون قبائل کے ساتھ جوڑنا برادر اقوام کے ساتھ ناانصافی ہے.

انہوں نے حکومت وقت سے واقعہ کی تحقیقات کر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ دشمن برادر اقوام میں پھوٹ ڈالنے اور نفرتیں پھیلانے کے لئے ایسے موقعوں کی تلاش میں ہوتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت جلد از جلد قاتلوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لاۓ تا کہ شر پسند عناصر کی تمام تر سازشیں ناکام ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں