امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو پاکستان میں مداخلت نہیں کہا جاسکتا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے، اس حکومت میں برداشت نہیں، ان کو نہیں معلوم کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا، خواجہ آصف نے اسمبلی کو اعتماد میں لیے بغیریہ بیان دیا، وہ اپنے بیان کا دفاع نہیں کرسکے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف کے بیان سے دنیا کے سامنے پاکستان کا منفی چہرہ گیا۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جو قرارداد یہ لے کر آئے اس کے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکی قرارداد کو انہوں نے نہیں پڑھا، قرارداد میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اورصاف شفاف انتخابات کی بات کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں