ایف سی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر30 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرلیے، حکام

نوکنڈی ( نامہ نگار) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،30غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے تفصیلات کیمطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز کو نوکنڈی کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے دستوں نے فوری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا اور مؤثر کارروائی کے دوران 30 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں