ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کی 7 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، ایرانی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف جنوبی کوریا کے ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
پیر کو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں ”پروجیکٹ فریڈم“ کے تحت جہازوں کی نقل و حرکت کے دوران متعدد جہازوں پر فائرنگ کی، ان کارروائیوں کے جواب میں امریکی فورسز نے ایران کی 7 چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنا کر تباہ ر دیا، جنہیں ایرانی حکام ”فاسٹ بوٹس“ کہتے ہیں۔اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈلی کوپر نے بھی بتایا تھا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی 6 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کیا۔


