چاغی میں چوروں اور ڈاکوﺅں کا راج، ضلعی انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام
چاغی (آن لائن) ضلع چاغی کو ڈاکووں اور چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے ضلع انتظامیہ امن وامان کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ڈاکووں کی فائرنگ سے غلام رسول جیسے تعلیم یافتہ نوجوان کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے چیئرمین یو سی امین آباد حاجی وارث محمد حسنی،وائس چیئرمین ضیا الحق محمد حسنی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ضلعی انتظامیہ کی امن وامان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ روز امین آباد سے غلام رسول شہ سالار سالار جارہا تھا ڈاکووں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا ضلع چاغی ایک قابل، محنتی ،نوجوان سے محروم ہوگئے اس دلخراش واقعہ نے چاغی کو سوگ میں مبتلا کردیا جو انتہائی دلخراش واقعہ تھا ضلعی انتظامیہ صرف زبانی اور سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کرکے لوگوں کو امن و امان کی بہتری کی جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے عملی طور پر چاغی میں امن وامان مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکا ہے آئے روز عوام ڈاکو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں مزاحمت پر قتل کردیئے جاتے ہیں مگر انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے جھوٹی یقین دہانیوں میں عوام کو بےبوقف بنا کر امن وامان کی بہتری کا ڈھونگ رچا رہی ہیں اہلیان امین آباد نوجوان غلام رسول کی موت پر سخت رنجیدہ ہے کمشنر رخشان ڈویژن‘ چیف سیکرٹری‘ کورکمانڈر بلوچستان، انفور سمنٹ ایجنسیز‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پر دبا ڈال کر نوجوان غلام رسول کی قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر اہلیان امین آباد تمام راستوں کو بلاک کرکے احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


