پنجابیوں کو بلوچستان کے لوگوں سے انسانیت کا درس سیکھنا چاہیے، شہباز گل

کوئٹہ : تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک دیوالیہ ہوا ہے اس بات کی تصدیق خواجہ آصف بھی کررہے ہیں عمران خان نے آئینی طریقے سے اپنی حکومت ختم کی ہمارے وزرااپنے دور اپنی گاڑی استعمال کرتے تھے جیل بھرو تحریک سیاسی تحریک ہے90روز میں الیکشن کرانے چاہئے ججز پر تنقید نہیں کی جاسکتی بلوچستان کے عوام اور عدلیہ سمیت وکلاکاشکر گزار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر قاسم خان سوری اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے شہباز گل کا کہنا تھا کہ دلیری اور انسانیت سیکھنی ہے تو پنجابیوں کو بلوچستان کے لوگوں سے سیکھنی چاہئے بلوچستان کے لوگوں نے کافی مشکلات دیکھی ہے جنرل(ر)امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے دو گہرے رشتے ہیں وہ بہادر افواج کے جنرل رہے ہیں اور وہ بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں۔ ہمارے آبا اجداد اس لئے ہجرت کرکے نہیں آئے کہ ہمیں غدار اور باغی کہا جائے۔ خواجہ آصف خود کہہ رہے ہیں کہ ملک مکمل طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے جس کی بڑی وجہ سے سیاسی عدم استحکام ہے عوام کو ووٹ کا حق دینا چاہئے حکمران خان نے آئینی طریقے سے اپنی حکومت ختم کی ہے اور مطالبہ کررہے ہیں کہ آئینی طریقے سے انتخابات کرائے جائیں اسد عمر بطور وزیر اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتے تھے انہیں جیل میں سہولت دی جائے جیل بھرو ایک سیاسی تحریک ہے مریم نواز 2 ججز کے خلاف بیان بازی کررہی ہے انہیں کس نے حق دیا ہے کہ وہ ججز پر تنقید کرےں۔ وہ اگر بادشاہ کی بیٹی ہے تو بتایا جائے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور تقاریر پر پابندی لگانی چاہئے دونوں ججز کے پاس میرے خلاف بھی کیسز ہیں تنقید کا نشانہ بننے والے دونوں ججز کے فیصلے بولتے ہیں عمران خان سے دانستہ طور پر نکلے گئے الفاظ پر ایکشن ہوا جام پور میں ہمارے لیڈروں کے گھروں کو آگ لگائی گئی اور گزشتہ روز کے انتخابی نتائج کے بعد باجی مریم کو دندل پڑی ہوئی ہے آئندہ الیکشن میں نوجوانوں، خواتین اور وکلاکو ٹکٹ دینے چاہئے ملکی سیاست میں جاگیردارانہ نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے ججز کے فیصلے سے اختلاف ہوسکتا ہے ان پر تنقید نہیں کی جاسکتی کسی جج سے شکایت ہو تو اس کا باقاعدہ طریقہ کار ہے ہم نے اربوں روپے کے منصوبے بلوچستان کو دیئے عمران خان نے بلوچستان کو بہت توجہ دی جیل بھرو تحریک دنیا بھر میں ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ الیکشن آئینی طور پر 90روز میں ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں