اسرائیلی فوج نے مسجد شہید کردی ،2 فلسطینی گرفتار
بیت لحم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک مسجد اور ایک دوسری عمارت جسے گودام کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا، اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک بلڈوزر کے ہمراہ بیت فجار اور مراح معلا گائوں کے درمیان واقع علاقے "ام سعید” پر دھاوا بول دیا اور اس علاقے میں ایک مسجد کو منہدم کردیا۔درایں اثنا قابض فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب سے نوجوان محمد شحادہ یوسف عودہ کو اور نوجوان نسیم جابر کو مقبوضہ بیت المقدس سے اس کے کام کی جگہ سے گرفتار کر لیا۔ فوج مغربی کنارے اور یروشلم میں شہریوں کی گرفتاریوں اور ان اور ان کی املاک پر حملوں سمیت روزانہ چھاپہ مار کارروائیاں کرتی ہے۔
Load/Hide Comments


