ایران ایکسپو 2023ءسے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا، آصف ترین
کوئٹہ : ایران ایکسپو 2023ءدونوں ممالک کے تاجر کمیونٹی کے بہترین موقع ہے جس سے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا دونوں ہمسایہ ممالک کے پوشیدہ آئٹم منظر عام پر آئے گی۔یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان( PCCI ) کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین کی قیادت میں ایران کے ڈپٹی کونسل جنرل فریدون پیرلورن، ہیڈ آف ویزا سیکشن آغا حسینی سے اور دیگر کی ایرانی کونسل کے دورے کے موقع پر ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران ایک جسم کی مانند ہے جو تمام تر بین الاقومی پریشر کے باوجود ہمیشہ سے ایک دوسرے کے اچھے دوست رہے۔ ایران ایکسپو 2023ءسے جہاں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ، مشترکہ تعاون، بین الاقوامی سطح پر پروڈکٹ کی رسائی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور ریونیو میں اضافہ ہوگا ملاقات میں پشین چیمبر کے سید میر علی آغا، مجید آغا، عبدالمجید سربازی، عنایت اللہ آغا، نصیب اللہ، عمر خان ناصر، برات خان، صفیہ کاکڑ اور دیگر شامل تھے ایران کے ڈپٹی کونسل جنرل فریدون پیرلورن، ہیڈ آف ویزہ سیکشن آغا حسینی اور دیگر نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے پشین چیمبر کی ایران کے حوالے آگاہی ، عوامی رائے عامہ کی مثبت تشکیل اور دو طرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اور مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔


