محکمہ کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان میں 290 اساتذہ کو ترقی دیدی گئی
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے تعلیم دوست وژن کا تسلسل جاری ،محکمہ کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان میں سال 2022ءمیں بی17 سے بی 19 تک 290 اساتذہ کو ترقی دی گئی۔ ہفتہ کو محکمہ کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان میں سال 2022ءمیں بی 17 سے بی 19 تک 290 اساتذہ کو ترقی دی گئی ۔محکمہ نے پہلی بار معاوضے کی پالیسی بنائی ہے اس پالیسی کا مقصد انٹر، ڈگری، پوسٹ گریجویٹ کالجوں اور تکنیکی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے عارضی طور پر اساتذہ کی تعیناتی ہے محکمہ نے پہلی مرتبہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پالیسی کا نفاذ کیا ہے پالیسی کے تحت اب اشتہار کے ذریعے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مختلف سلاٹس کے لئے درخواست طلب کی جا سکیں گی ۔پہلی بار لیکچرز کو ان کے علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے یونیورسٹی ایکٹ پاس ہو گیا ہے اور پہلی بار سرچ کمیٹی کے ذریعے 6 وی ویسیز کا تقرر سرچ کمیٹی کی سفارشات پر عمل میں لایا گیا ہے ۔محکمہ نے 110 میڈیکل کیسز کلیئر کئے ہیں ایک سال میں 10.00 ملین روپے کے میڈیکل کلیمز کئے گئے ایم فل اور پی ایچ ڈی پالیسی متعارف کی گئی ہے جس کا ڈرافٹ وزیراعلیٰ کو منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ایک سال میں تین کیڈٹ کالجز فعال ہوگئے ہیں آواران کیڈٹ کالج گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ اور کیڈٹ کالج خاران کا مارچ 2023ءمیں افتتاح کیا جائے گا ،بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز (بیکٹ) جو کہ 2007 میں معرض وجود میں آئی اس کے ایکٹ کی تشکیل کا سہرا بھی اسی حکومت کا ہے تین نئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے برانچ رخشان، سبی اور ژوب میں قائم کئے گئے ۔عوامی تعلیمی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے اس مثبت اقدام کو بے حد سراہا ہے ۔وزیر اعلیٰ کی تعلیم دوست پالیسی اور اساتذہ کو سہولیات کی فراہمی جیسے اہم اقدامات یوں ہی جاری رہیں گے ۔اساتذہ تنظیموں کا کہناتھا کہ صوبے میں ان اقدامات سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔


