عمران خان پر بوگس مقدمات درج کیے گئے، مائنس ون فارمولے کو نہیں مانتے، انصاف لائرز بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) انصاف لائیرز فورم بلوچستان کے زیر اہتمام سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں عمران خان کے خلاف بوگس مقدمات درج کرنے اور ممکنہ گرفتاری کے خلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور پولیس کی کارروائیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ روز زمان پارک میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف تشدد اور پنجاب حکومت ، وفاقی حکومت کے نارروا اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بوگس مقدمات درج کئے گئے ہم مائنس ون فارمولے کو نہیں مانتے آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے وکلاءبرادری نے عمران خان کی تقریب پر پابندی کی بھی مذمت کی ہے وفاقی حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں اور اقتدار کو بچانے کیلئے ملک کی عزت کا جنازہ نکال لیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت انتقام میں تمام غلط کام کررہی ہے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


