پی ٹی آئی مظاہرین کا اسلام آباد پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ، متعدد اہلکار زخمی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی مظاہرین کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شدید ہنگامہ آرائی۔ مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی، درختوں کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے 25 سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلادیں۔ مظاہرین کے پتھراﺅ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں