پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ ہمارے لیے نئی چیز ہے، آئی جی اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھراو¿ کیا گیا، پولیس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھیں لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراو کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔ اکبر ناصر خان کا کہنا تھا پولیس کی طرف بھی شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں