وزیراعظم کے اعلان کے باوجود حکومت نے نا تو بلوں میں کمی کی نہ معاف کئے اور نہ ہی کھاد، بیج سولر کی فراہمی یقینی بنائی،کسان اتحاد

کوئٹہ:کسان اتحاد کے زیر اہتمام چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاجی ریلی نکالی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھا رہی جسکی وجہ سے زمیندار سراپا احتجاج ہیں اور حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم توجہی کیخلاف آج سے ملک بھر میں اپنے احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جو تباہی پھیلائی وہ سب کے سامنے ہے، زمینداروں کی فصلات باغات ٹیوب ویلز اور سولرز کو نقصانات سے لوگوں کو اربوں کا نقصان ہوا، ہم نے پر امن احتجاج کیا تھا جس پر وزیراعظم پاکستان نے زمینداروں کے نقصانات کے ازالے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے سولر کھاد بیج اور بلوں کی معافی کا اعلان کیا تھا وزیراعظم کے اعلان اور احکامات کے باوجود حکومت اور متعلقہ حکام نے نا تو بلوں میں کمی کی نہ معاف کئے اور نہ ہی کھاد بیج سولر کی فراہمی یقینی بنائی گئی آج زمیندار حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں،اور نان شبینہ کے محتاج ہیں، ہم نے چند روز قبل پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت اور اعلیٰ حکام تک پہنچائے تھے کہ ہمارے مسائل حل کئے جائیں لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے آج ہم احتجاج ریلی نکالنے اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہیں حکومت اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور غیر سنجیدگی کیخلاف آج سے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہیں، اگر یہی روش برقرار رہی تو ہمارا احتجاج مزید وسیع ہوگا جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی ہم نے ہمیشہ اپنے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے پر امن جد وجہد کی ہے لیکن حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہر کرتے ہوئے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں