بلوچستان کے مسائل حقیقی قیادت سے رابطہ کرکے بات چیت اورمکالمے کے زریعے ہی حل ہوسکتے ہیں ،تربت یونیورسٹی

تربت :یونیورسٹی آف تربت میں بلوچستان میں مفاہمتی عمل مسائل‘ چیلنجز اور آگے بڑھنے کے امکانات کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام کا اہتمام جامعہ تربت کے شعبہ پولیٹیکل سائنس نے کیا تھا پینل ڈسکشن کا مقصد بلوچستان کے دیرینہ مسائل اور چیلنجز کے حل کے عمل میں ماہرین تعلیم اور نوجوانوں کی تجاویزکو شامل کرنا تھا قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سابقہ ڈین سوشل سائنسزاورڈائریکٹراسکول آف پولیٹیکس اینڈ آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین، اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریزولوشن کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحترمہ صبا اسلم اورجامعہ تربت کے فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے بطور پینلسٹ پروگرام میں حصہ لیا جبکہ پروگرام کی نظامت جامعہ تربت کے ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز مظفر حسین نے کی پینلسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے مسائل بلوچستان کے عوام اور حقیقی قیادت سے رابطہ کرکے بات چیت اورمکالمے کے زریعے ہی حل ہوسکتے ہیں انہوں نے پاکستان کے مختلف اقوام کے درمیان اتحاد، رواداری، اخلاقی اقدار اوراختلاف رائے کو قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیا پینل ڈسکشن اورطلبا اور فیکلٹی کے ساتھ سوال و جواب سیشن کے دوران مفاہمتی عمل میں نوجوانوں، ماہرین تعلیم، صوبائی ووفاقی حکومتوں‘ سیاست دانوں‘ سول سوسائٹی اور میڈیا کے کردار پر بھی بحث کی گئی پروگرام میں اس نقطہ پربھی بات ہوئی کہ حکومتی اور سامجی سطح پراعتمادکا فقدان مفاہمتی عمل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے اعتماد سازی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ان کا موقف تھا کہ بلوچستان میں پائے جانے والی احساس محرومی، استحصال اور پسماندگی کی بنیادی وجوہات کو حل کیے بغیر مفاہمتی عمل نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے پائیدار امن اور ترقی کے لیے بلوچستان کے عوام کے جائز سیاسی اور معاشی حقوق کو باقی اکائیوں کے برابر لانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے پروگرام کے مہمان خصوصی بلوچستان کے سابقہ وزیر اور سیاست دان میر اصغر رند نے پینلسٹ کے سامنے بلوچستان کے مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر روشنی ڈالی یونیورسٹی آف تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد نے اپنے خطاب میں مہمان مقررین کوخوش آمدید کہتے ہوئے جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد کی جانب سے بلوچستان میں مفاہمتی عمل پرمنعقدہ علمی بحث میں شرکت کرنے پر مہمانوں اور دیگر شرکا کا شکریہ اداکیا۔جامعہ تربت کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرعبدوالصبور بلوچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان میں مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کچھ تجاویزپیش کئے پروگرام میں فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ، علاقائی معتبرین، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں