خضدار جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو نے والے قیدی دوبارہ گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)خضدار جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو نے والے قیدی کو جیل کے عملے نے قریبی گاوں سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، انسداد منشیات کے کیس میں گرفتار قیدی عبدالنبی دو روز قبل جیل عملے کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا تھا ،،،جیل حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ خضدار جیل سے دو روز قبل فرار ہونے والے قیدی عبدالنبی کو جیل عملے نے قریبی گاوں سے پکڑ لیا گیا، مذکورہ قیدی کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،آئی جی جیل بلوچستان نے بتایا کہ قیدی عبدالنبی کے فرار پر تین اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی محکمانہ انکوائری بھی کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں