بلوچستان کے عوام کسی بیرونی پروپیگنڈے کے آلۂ کار نہیں بنیں گے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کسی بیرونی پروپیگنڈے کے آلۂ کار نہیں بنیں گے، ملک کو اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940برصغیر کی تاریخ کا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کے لیے قابل فخر ہے، قرار دادِ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کی بنیاد ہے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمے داریاں ادا کرنا ہوں گی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام اپنی صفوں میں مکمل اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں