کوئٹہ، ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا اور تشدد کرنیوالا شخص گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کیساتھ ڈیوٹی کے دوران جھگڑا اور تشدد کرنے والے ملز م کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ایرانی قونصلیٹ چوک پرڈیوٹی کے دوارن ٹریفک بلاک ہونے کے دوران عبدالقدیم اپنے ساتھی یونس رضا کے ہمراہ ٹریفک کو کنٹرول کر رہے تھے کہ ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار عبدالقدیم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی دوبارہ روکنے پر گاڑی میں سوار ابوزر نامی نوجوان نے حملہ کرکے زود و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا رپورٹ پر تھانہ بجلی روڈ کے عملے نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں