امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ،ہلاکتوں کا خدشہ

کینٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کینٹکی میں دو فوجی ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے۔گورنراینڈی بیشرکا کہنا ہے کہ حادثے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یوایس آرمی ترجمان کے مطابق فورٹ کیمبل کے قریب فوجی ہیلی کاپٹرحادثہ پیش آیا۔دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیوٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔جبکہ ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں