احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے یہ حکم نامہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر دیا، جیل سپرنٹنڈنٹ لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ گلے میں تکلیف کے باعث لیگی رہنما کو فوری اسپتال منتقل کرنا ہے۔واضح رہے کہ پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی بیماری سے متعلق ایک درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق کو گلے کی شدید تکلیف ہے جس کا جیل کے ہسپتال میں علاج ممکن نہیں لہذا خواجہ سعد رفیق کو سروسز ہسپتال میں داخل کروانے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں