شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی جاں بحق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور تخریب کاروںکے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک سپاہی نے جاں بحق ہو گیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں تخریب کاروں  اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دوبدو فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور تخریب کاروں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ارشاد اللہ (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرک) جاں بحق ہو گیا ۔ترجمان کے مطابق علاقے کو تخریب کاروں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں