کوئٹہ ،چوریوں میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4چوروں کو گرفتارکرکے مسروقہ گاڑی برآمدکرلی ۔گزشتہ روز پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے عملے نے گاڑی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات کے تین گھنٹوں کے اندر مقدمہ فرد نمبر 42/23 بجرم زیر دفعہ A/381 ت پ چوری شدہ گاڑی کو چند ہی گھنٹوں میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے برآمد کر لیا جبکہ چوری میں ملوث گینگ کے چار ملزمان میں سے ایک ملزم اعجاز کوزخمی حالت میں اور محمد قاسم عرف بلال ،اختر محمد عرف نانئی اورظفر احمد کو صحت درست حالت میں گرفتار کرلیا جن سے اصلح بھی برآمد اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں