سردار بہار خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ادارے پر قابض ہیں، گورنر نوٹس لیں، بی این پی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین جاوید بلوچ، ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے سردار بہادر خان یونیورسٹی (SBK) کی وائس چانسلر کے زیر نگرانی ادارے کی تعلیمی پسماندگی، آمرانہ و غیر شائستہ طرز عمل، کرپشن و تعلیمی حقوق پر قدغن جیسے ناروا عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے غلط، غیر معیاری سفارشی بنیادوں پرکی گئی تعنیاتیوں کےب اعث پورے بلوچستان کا تعلیمی نظام درہم برہم ہے، جبکہ ایس بی کے کا وائس چانسلر ادارے پر براجمان ہیں جبکہ ان کی اہلیت وصلاحیتوں سے ہم زمانہ طالب علمی سے بخوبی واقف ہیں کہ ادارے میں کرپشن وبدعنوانی جیسے حالات کے پیدا کردہ خود وائس چانسلر اور ان کا ماتحت عملہ ہے جو ادارے کو تعلیم نظم و سق کے بجائے کاروباری بنیادوں پر چلا رہے ہیں جبکہ معاشرے کے اندر موجود معتبر کرداروں کی حیثیت اور مقام کو اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے گورنر بلوچستان جو ایس بی کے چانسلر بھی ہیں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ادارے کے اندر جاری تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے کے معاملات اور وائس چانسلر کے ناروا اقدامات کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں