واسا حکام کی نااہلی، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کا سلسلہ برقرار
کوئٹہ(یو این اے )واساحکام کی نااہلی کے سبب کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کاسلسلہ برقرار، روزہ داروں کو پانی کے حصول میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے جناح روڈ، مسجدروڈ، فاطمہ جناح روڈ، نتھاسنگھ اسٹریٹ، سرکی روڈ، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، ارباب کرم خان روڈ، کواری روڈ، فقیرمحمدروڈسمیت دیگرعلاقوں میں قلت آب کاسلسلہ جاری ہے، واساکی جانب سے لگائے گئے نلکوں سے پانی نہیں آہاہے علاقہ مکین گھریلوضراریات پوری کرنے کیلئے ٹینکرمافیاسے پانی خریدنے پرمجبورہیں، شہری روزے کی حالت میں سارادن پانی کے حصول کیلئے سرگرداں گلی محلوں میں خواررہتے ہیں اورمایوسی کاسامناکرناپڑتاہے۔مکینوں کے مطابق 48گھنٹوں کے دوران محض آدھاگھنٹہ پانی فراہم کیاجاتا ہے جوروزمرہ کی ضروریات کوپوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔علاقہ مکین منیجنگ ڈائریکٹرواساودیگر حکام کو درخواستیں دے کر تھک گئے ہیںمگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے بعض علاقوں میں رات کے2بجے سے3بجے پانی سپلائی کرنے کاوقت مقررکیاگیا ہے مگربدقسمتی سے اس وقت لوڈشیڈنگ بھی ہوتی ہے اوربعدمیں ان علاقوں میں پانی سپلائی نہیں کیاجاتاجس سے علاقہ مکینوں کو شدیدمشکلات درپیش ہیں ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے فی الفوراقدامات اٹھائے جائیںبصورت دیگروہ شدیداحتجاج کریںگے۔


