جمعیت نے دو کونسلران سمیت 8افراد کی بنیادی رکنیت ختم کردی

(سنجاوی نامہ نگار ) جمیعت علماءاسلام تحصیل سنجاوی نے دوکونسلران سمیت 8افراد کی بنیادی رکنیت ختم کردی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کوووٹ نہ دینے پر جمیعت علماءاسلام تحصیل سنجاوی اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر مولوی گل باران منعقد ہوا جس میں ضلعی و تحصیل عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں حالیہ یونین کونسل کاڑہ میں پارٹی کے خلاف ووٹ استعمال کرنے اور انکی سہولت کاروں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔رکنیت ختم ہونے والوں میں کونسلر مولوی عبد الحمید۔ کونسلر مولوی نقیب اللہ۔ اور انکی سہولت کار علی محمد۔ مولوی عبد الرحمن۔ مولوی عبد الودود۔ حافظ عبد الباقی۔ حافظ شمس اللہ شاملِ ہے۔ پریس کانفرنس میں جمعیت کے رہنماو¿ں نے کہا کے پارٹی کے ساتھ عین وقت پر ناجائز کرنے والوں کا پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے آ ج سے ان کا جمعیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں