کوئٹہ ،صوبائی محکمہ ترقی خواتین کے تحت دو روزہ عید فیسٹیول کا آغاز آج ہو گا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی محکمہ ترقی خواتین کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر خواتین اور فییملیز کی سہولت کے لئے عید فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عید خریداری فوڈ سٹال مہدی ملبوسات اور بچوں اور خواتین کی دلچسپی کے دیگر اسٹال لگائے جائیں گے اور نرخوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ عام خاندان بھی عید کی خوشیاں منا سکیں عید فیسٹول 16 اور 17 اپریل کو دوپہر تین بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک لیاقت پارک کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس میں صرف خواتین اور فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
Load/Hide Comments


