کرپشن کے حوالے سے بلوچستان کے سرفہرست ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسف زئی نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس لسٹ میں بلوچستان کے سرفہرست رینکنگ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انڈیکس سے متعلق سروے 2017ءکے ہیں جو جعلی اور حقیقت کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون سے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016-17ءکو شیئر کیا گیا ہے جس کا ایک اسکرین شاٹ فیس بک اور واٹس ایپ اکاﺅنٹس پر وائرل ہوا ہے جو بلوچستان کے حوالے سے جعلی ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی آفیشل ویب سائٹ پر کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016ءمیں بلوچستان کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں