وزیر اعلیٰ بلوچستان کے جانب سے آواران میں2500مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا عمل جاری

آواران: وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ مفت راشن پیکج کے تحت ضلع آواران کے 2500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا عمل جاری تمام تحصیلوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو منصفانہ انداز وصاف و شفاف طریقے سے فہرست مرتب کرکے راشن حقداروں تک پہنچارہے ہیں اس تمام عمل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان از خود کرریے ہیں۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری لیویز انچارج منظور احمد لیویز انچارج صابر اور لیویز انچارج امام بخش مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے ان کی فہرست مرتب کررہے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں اب تک 1500 خاندانوں کو راشن فراہم کردیا گیا ہے۔پیکج میں ایک گھرانے کے لئے کئی روز کا راشن موجود ہے۔ ہر پیکج میں ضرورت کی درج ذیل اشیاءشامل کیئے گئے ہیں۔جس میں 5 کلو چینی 5 کلو دال چنا 5 کلو چنے 5 کلو چاول کرنال باسمتی 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 کلو تیل ایک کلو نمک ایک کلو چائے۔تمام تحصیلات آواران مشکے گشکور جھاﺅ کے غریب مستحق عوام میں راشن تقسیم کیا جارہاہے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے اس متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک میں آواران کے عوام کے لئے راشن فراہمی کا جو اعلان کیا گیاتھا وہ راشن پہنچ چکا اور عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن پیکج منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو غریب و مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے انہیں راشن فراہم کررہی ہیں اور اس تمام عمل کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ جو غریب و مستحق افراد کا حق ہے وہ انہیں مل جائے اس وقت تک پندرہ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور مذید ہزار راشن بھی تمام تحصیلوں کے عوام میں تقسیم کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں