حق دو تحریک کے جانب سے پنجگور شہر کے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کی گئی
پنجگور (انتخاب نیوز)حق دو تحریک بلوچستان پنجگور کی جانب شہر کے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کی گئی حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد ترجمان منیر احمد سنجرانی نے کہا کہ پمفلٹ تقسیم کرنے کا مقصد عید الفطر کے دن شام پانچ بجے جاوید چوک چتکان میں لاپتہ افراد کی بازیابی، ماهل بلوچ و مولانا ھدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے حق دو تحریک بلوچستان پنجگور کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے سلسلے میں مہم آگاہی ھے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں علمائے کرام اسٹوڈنٹس سماجی شخصیت وکلا برادری انجمن تاجران سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے
Load/Hide Comments


