امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاﺅس میں مسلمانوں کیلئے عید ملن کا انعقاد
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاو¿س میں امریکی صدر کی جانب سے مسلمانوں کیلئے عید ملن کے انعقاد، پاکستانی نڑاد امریکیوں کی جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیریس سے ملاقات ، تقریب کو اسلاموفوبیا کے خلاف امریکی صدر کا مثبت پیغام قرار دے دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاو¿س میں منعقدہ عید ملن میں الہان عمر سمیت مسلم اراکین کانگریس، سفارتی، سیاسی، مذہبی اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والی تقریباً چار سو شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود، طاہر جاوید، امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، گولڈ اسٹار فادر خضر خان اور امریکا کے پہلے مسلم وفاقی جج زاہد قریشی سمیت دیگر پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔
Load/Hide Comments


