کوئٹہ کی لاکھوں کی آبادی کو مردم شماری میں شامل کرانے کیلئے میدان میں آنا ہوگا، آل پارٹیز

کوئٹہ (آن لائن) آل پارٹیز کانفرنس کی جماعتوں جمعیت علمااسلام ، بی این پی پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی، تحریک انصاف پاکستان، ،جماعت اسلامی،مجلس علما شیعہ پاکستان ، شیعہ علما کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان مسلم لیگ(ن)مرکزی جمعیت اہلحدیث اہلحدیث مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے 5اپریل بروزِ جمعہ کو یوم مردم شماری شعور وآگہی مہم کے طور منانے کا فیصلہ کیا ہے، ائمہ وخطبا مساجد خصوصی خطبات اور سیاسی جماعتوں کے قائدین خصوصی پروگراموں میں مہم کا آغاز کریں گے، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کوئٹہ کی حقیقی مردم شماری نہیں ہوتی تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کوئٹہ کی لاکھوں آبادی کو مردم شماری میں شامل کرانے کے لیے میدان عمل میں کودنا پڑے گا، انہوں کہا روز اول سے مردم وخانہ شماری کے سست رو اور غیر سنجیدہ عمل پر تمام سیاسی جماعتوں نے وقتا فوقتا تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کیا کہ تاحال کوئٹہ وگردنواح کے بعض علاقوں تک ٹیمیں پہنچ نہ سکیں مگر35 سے40 لاکھ آبادی کو آدھی شمار کرنے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں آخرحدتک جائیں گی ۔انہوں نے حالیہ مردم شماری کو خانہ پری قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ان خیالات کا اظہارجمعیت علما اسلام کے صوبائی سرپرست اور ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولوی خورشید احمدضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کےسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبراور ضلع کوئٹہ کے صدر میرغلام نبی مری ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نسیم جاوید ہزارہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیرافغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حضرت عمر اچکزئی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نظام عسکر جمشید دوتانی حبیب الرحمن بازئی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نظرعلی اچکزئی،مجلس تحفظ ختم نبوت کےمرکزی مبلغ مولاناقاری انوارالحق حقانی مولانامحمداویس،جماعت اسلامی، کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرسلطان محمد کاکڑ واجہ عبدالمجید سربازی تحریک انصاف کے عبد الباری بڑیچ مجلس علماشیعہ پاکستان کے مرکزی رکن نظارت علامہ سیدہاشم موسوی،شیعہ علما کونسل، کےصوبائی آرگنائزر علامہ دبیرحسین صوبائی رابطہ سیکرٹری سید سکندر پاکستان پیپلزپارٹی،بلوچستان ضلعی نائب صدر سید محمد ایوب آغا بلوچستان عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی کے صوبائی یوتھ سیکرٹری محمد نعیم بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض احمد زہری ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر یونس علی حیدری نائب صدر گلستان گزابی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی نائب صدرحیدر خان اچکزئی ،نائب صدرنثار احمد اچکزئی ،مرکزی اہلحدیث پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صاف شفاف خانہ و مردم شماری کو یقینی بنایا جائے چاہے اس میں زیادہ وقت لگے ۔ حالیہ مردم وخانہ شماری زمینی حقائق اور حقیقی آبادی کے خلاف ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔ اور اس حوالےسے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے اس ناروا عمل کے خلاف جدوجہد کرےگی

اپنا تبصرہ بھیجیں