جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات کے موقع پر بدمعاشی کی،سعید غنی

کراچی :وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا طرزِ عمل غیر سیاسی ہے ، انہوں نے ضمنی انتخابات کے موقع پر بدمعاشی کی ہے۔ جماعتِ اسلامی کے مینڈیٹ پر بہت سوالات ہیں مگر اسکو ہم مانتے ہیں، مگر ا?پ کو بھی ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرنا پڑے گا۔آپ پیپلز پارٹی کو کراچی سے بلکل صفر نہیں کرسکتے،پیپلز پارٹی نے کراچی میں اپنی محنت سے اپنے کاموں سے جگہ بنائی ہے،ہم سمجھتے ہیں کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں ملکر کراچی کی خدمت کریں تو ہم ڈیلیور کر سکتے ہیں،ہ کراچءکے لوگوں کا یہ تاثر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا میئر ہوگا تو کراچی والوں کی خدمت کرسکتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پچیس میں سے بارہ یا تیرہ ٹاﺅن پیپلز پارٹی کے ہونگے اور مئیر کراچی بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے 11 میں سے 5 یوسیز پر کامیابی جبکہ 4 پر ہمیں شکست ہوئی ہے بقیہ تو پر ابھی فائنل نتیجہ نہیں آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب اپنے کیمپ آفس میں پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، شکیل چوہدری، خلیل ہوت، لیاقت آسکانی، جانی میمن، کامیاب ہونے والے یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیدار موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمارا ارادہ نہیں تھا رات گئے اس طرح پریس کانفرنس کرنے کا بلکہ ہمارا پلان تھا کل پریس کانفرنس کریں، مگر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے وہی روایتی انداز میں الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو نتائج آئے ہیں اسکے مطابق گیارہ میں پانچ یوسیز میں ہم جیتے ہیں چار میں ہم ہارے ہیں دو کے نتائج تاحال نہیں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں