بلوچستان کے 35 اضلاع کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کا نیا شیڈول، کاغذات کا اجرا 23 مئی کو ہوگا
تربت (نمائندہ انتخاب) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 35اضلاع کے ضلع کونسلوں کے مخصوص نشستوں پر الیکشن کا نیا شیڈول جاری کردیا، نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کا اجرائ23مئی کو ہوگا اور پولنگ 22جون کوہوگی ، نئے شیڈول کے مطابق 24سے27مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں ،امیدواروں کے نام29مئی کو شائع کرائے جائیں گے ،30مئی سے لیکر یکم جون تک امیدواروں کی اسکروٹنی ہوگی ، 2جون سے 5جون تک کاغذات نامزدگی منظوریامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائرکی جاسکیں گی ، اپیلوں پر فیصلے 6جون کو سنائے جائیں گے ، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 7جون کو شائع کی جائے گی ، 8جون تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی لسٹ شائع کی جائے گی ، 9جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے ، پولنگ 22جون کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 24جون کو کیاجائے گا ،واضح رہے کہ اس سے ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے پولنگ 8جون کو ہونا تھا جسے اب تبدیل کرکے 22جون کردیاگیا ہے ۔


