پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بد امنی کے واقعات کا سخت نوٹس۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ کی محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس، کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو امن برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ لوگ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔ قانون کی عملداری عوام کے جان و مال اور قومی تنصیبات کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری ہر صورت پوری کریگی۔ وزیراعلیٰ نے پر تشدد واقعات میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں