ایف بی آر نے چمن سرحد چوبیس گھنٹے تجارت کیلئے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کوئٹہ :چمن کے تاجروں کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایف بی آر کی جانب سے چمن سرحد چوبیس گھنٹے تجارت کیلئے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا تاجروں کا کسٹم حکام ممبر کسٹم مکرم جاہ چیف کلکٹر بلوچستان محمد سلیم کلیکٹر اپریزمنٹ سعید آغا ایڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر شہزاد خان چمن کسٹم ڈی سی عثمان عزیز میقداد ،فیروز کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انتھک کوششوں سے یہ ناممکن کام ممکن بنادیا چمن سرحد 12 مءبروز جمعہ سے دن رات تجارتی اموال کی کلیئرنس کیلئے کھلا رہے گا چمن سرحد چوبیس کھلا رکھنے سے پاک افغان تجارت میں مزید تیزی آئے گی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہوگا دریں اثنا چمن کے تاجروں نے اس پیش رفت کو سراہاہے۔
Load/Hide Comments


