اوستہ محمد پولیس کا چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی
اوستہ محمد (یو این اے) اوستہ محمدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکوکوہلاک کردیاایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزایس ایچ او رﺅف جمالی کو خفیہ اطلاع ملی جاگیر جھکرانی کے معروف ڈاکو مٹو شاہ ودیگر ساتھی اوستہ محمد میں رہائش پذیر ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او کے گن مین انتظار علی زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں مٹو شاہ کے والد معشوق علی شاہ ہلاک ہوگئے ،زخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔مذکورہ ڈاکوﺅ اوستہ محمد سے رپووش ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کی ،دیگر ڈاکوﺅں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
Load/Hide Comments


